Official Web

چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیداوارکا آغاز

چترال: گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوارکا آغاز ہوگیا۔

چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیداوارکا آغازہوگیا، جس کے بعد شہرمیں 24 گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ گولن گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے 3 یونٹس ہیں جومجموعی پیداواری صلاحیت 108 میگاواٹ ہے۔

گولن گول کے پہلے یونٹ سے 36 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو چترال کی موجودہ ضروریات سے 3 گنا زیادہ ہے اور منصوبے سے ہرسال 43 کروڑ 60 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی ملے گی ، سالانہ 3ارب 70 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔