Official Web

ٹک ٹاک کا وزن کم کرنیوالی سپلیمنٹس اور ایپس کے اشتہارات پر پابندی کا اعلان

دنیا کی مقبول ترین لپ سنکنگ چینی ایپ ٹک ٹاک نے وزن کم کرنے والی سپلیمنٹس اور فاسٹنگ ایپ کے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ باڈی شیمنگ سے متعلق اشتہارات پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹک ٹاک ڈائٹ، وزن کم کرنے والی پروڈکٹس اور باڈی شیمنگ سے متعلق تمام تر اشتہارات پابندی لگا رہا ہے‘۔

ٹک ٹاک ایپ نوجوانوں کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپس میں سے ایک ہے اور اس پر باڈی شیمنگ سے متعلق اشتہارات کی بھرمار ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران ایپ میں وزن کم کرنے کے حوالے سے پروڈکٹس کے اشتہارات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔