Official Web

امریکی سیاست دانوں کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

سترہ تاریخ کو ، چینی حکومت نے "سنکیانگ میں روزگار کی ضمانتکے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ، جس میں  تفصیلی اعدادو شمار اور ٹھوس حقا ئق سے واضح کیا گیا ہے کہ سنکیانگ میںروزگار فراہم کرنے کی پالیسیاں قانون کے مطابق مقامی عوام کیخواہش کے مطابق ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں ،اور  بین الاقوامی  لیبر قوانیں اور انسانی حقوق کے معیارات پرفعال طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے سنکیانگ کے لوگوں کے لئے بہتر زندگی تخلیق کرتی ہیں  اور بڑی حد تک  مقامی لوگوں کےروزگار کے حق کی ضمانت  دیتی ہیں ۔

حالیہ کچھ دنوں سے ، نظریاتی تعصب اور ملک  کے اندر انتخابیدباؤ کی بنیاد پر ، کچھ امریکی سیاست دان سنکیانگ میں نام نہاد"جبری مزدوریکے جھوٹ کو ہوا د ے رہے ہیں۔چینی حکومت کے مزکورہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سنکیانگ کےغربت زدہ علاقوں میں روزگار سے متعلق امدادی پالیسیوں کےسلسلے میں ، چینی حکومت کا سب سے بنیادی اصول عوام کیخواہشات کا احترام کرنا اور جبری مزدوری  کو روکنا اور اس کوختم کرنا ہے۔ روزگار عوام کی زندگی سے تعلق رکھنے والا سبسےاہم  امر ہے۔ سنکیانگ میں روزگار کی پالیسیوں کے نفاذ  سےہی سنکیانگ کے لوگوں کی معیار زندگی میں بتدریج بہتری آئی ہے ،اور ان کی خوشحالی  کا احساس مضبوط تر ہوتا گیا ہے۔

تاہم ، کچھ امریکی سیاست دانوں نے سنکیانگ کے انسانی حقوقکے تحفظ کے لئے کی جانے والی زبردست کوششوں کو نظراندازکرتے ہوئے دوہرامعیار  اپناتے ہوئے  چینی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بدنام کرنے اور انہیں ظالمانہروش کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ  دعوی کرتےہیں کہ ان کی باتیں سنکیانگ کے عوام کے حق میں ہے، دوسریطرف  وہ سنکیانگ  کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کررہے ہیں جس کیوجہ سے  سنکیانگ کے  لوگ روزگار کے مواقع سے محروم ہو رہے ہیں۔ ان کا متضاد رویہ ظاہر  کرتا ہے کہ یہی منافق امریکیسیاستدان ہی سنکیانگ کے  انسانی حقوق کو پامال کررہے ہیں!