Official Web

امریکہ سنکیانگ کے کاروباری اداروں پر دباؤ ڈال سنکیانگ کی ترقی کی راہ روکنا چاہتا ہے، چینی وزارت خارجہ

پندرہ ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں امریکہکی جانب سے مشتبہ جبری مشقت کے نام پر پانچ چینی کمپنیوں اورایک مینو فیکچرنگ پلانٹ پر عائد درآمدی پابندی کے حوالےسےپوچھے گئے سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمانوانگ بین نے تفصیلی روشنی ڈالی۔

وانگ وین بین نے کہا کہ امریکہ  نام نہاد "جبری مشقتکےبہانے متعلقہ چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے  بین الاقوامیتجارتی قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ امریکہ کے اسعمل سے عالمی صنعتی چین اورسپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔ ہماس عمل کی ٘مخالفت کرتے ہیں۔

وانگ وین بین نے کہا کہ نام نہاد "جبری مشقتکے مسئلے کوکچھ امریکی اور مغربی اداروں اور اہلکاروں نے خود گھڑا ہے ، جوحقائق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چین کے مزدوروں کے ایکحصے کے طور پر ، سنکیانگ کے تمام نسلی اقلیتی کارکنوں کےحقوق اور مفادات کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ ان کی ذاتی آزادیکو کسی بھی طرح سے کبھی بھی محدود نہیں کیا گیا ہے ، اور انکے رواج ، مذہبی عقائد اور زبان کو بھی قانون کے مطابق محفوظبنایا گیا ہے۔ تو اس میں"جبری مشقتکہاں سے آگئی ہے؟

وانگ وین بین نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ حقائق کااحترام کرے ،اپنے تعصبات کو ایک طرف رکھے ، سیاسی جوڑتوڑ بند کرے ، اور سنکیانگ سے متعلقہ معاملات کو چینی اور امریکیکمپنیوں کے مابین مداخلت کے لئے استعمال کرنا بند کرے۔ چینچینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔