Official Web

سنکیانگ سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کا ویب پیج جھوٹ اور افواہوں پر مبنی ہے:چینی وزارت خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے  تیرہ  تاریخ کو ٹویٹ کیا کہ امریکہ نےسنکیانگ سے متعلق ویب پیج جاری کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہکے ترجمان وانگ وین بین نے چودہ  تاریخ کو کہا کہ امریکی محکمہخارجہ کی طرف سے جاری کردہ سنکیانگ سے متعلق ویب پیج ایکایسا ویب پیج ہے جو جھوٹ اور افواہوں کو پھیلاتا ہے اور سچ کوچھپا تا ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ گذشتہ 60 برسوں کے دوران ، سنکیانگمیں 30 لاکھ سے زیادہ افراد کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ سنکیانگمیں اوسط عمر متوقع 30 سے ​​بڑھ کر 72 سال ہوچکی ہے۔ حالیہبرسوں میں ، سنکیانگ کی مقامی حکومت نے قانون کے مطابقانسداد دہشت گردی اور  انسداد انتہائی پسندی کے اقداماتاپنائے ہیں اور قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ سنکیانگ میںمسلسل چار سالوں سے تشدد اور دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیشنہیں آیا۔ سنہ دو ہزار  اٹھارہ کے آخر تک  90 سے زائد ممالککے ایک  ہزار افراد نے سنکیانگ کا دورہ کیا ہے اور سنکیانگ کیمستحکم اور خوشحال ترقی کی عمدہ صورتحال کا مشاہدہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ  امریکی محکمہ خارجہ نے ان حقائق اور سچائیوں  پرنظر ڈالنے کی بجائے سنکیانگ کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کیہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا اصل مقصد سنکیانگ میںانسانی حقوق کی صورتحال کی پرواہ نہیں ہے ، بلکہ سنکیانگ کیخوشحالی اور استحکام کو کمزور کرنے اور چین کی ترقی کو دبانے کےلئے نام نہاد انسانی حقوق کے معاملات کو استعمال کرنا ہے۔