Official Web

دفتر خارجہ نے امریکا، بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان کا غیر ضروری حوالہ مسترد کر دیا

اسلام آباد:  پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکا بھارت ورکنگ گروپ کے مشترکہ بیان میں پاکستان کا غیر ضروری حوالہ مسترد کر دیا۔

امریکا بھارت کاؤنٹر ٹیررزم ورکنگ گروپ کے مشترکہ اعلامیے پر پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے شدید تحفظات سے امریکا کو آگاہ کر دیا ہے، شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی سے متعلق معاملات کو معروضی طور پر دیکھیں، عالمی برادری جانتی ہے کہ پاکستان سرحد پار سے بھارتی دہشتگردی سے شدید متاثر ہوا ہے ، عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کئی مرتبہ کہہ چکا ہے کہ جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کو بی جے پی دور کی پالیسیوں اور اقدامات سے خطرہ ہے،عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کیلئے نقصان دہ اقدامات سے باز رہے۔