Official Web

ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز مائیکروسافٹ کی حریف اوریکل کو فروخت کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:  چین کی بائٹ ڈانس کمپنی نے امریکا میں اپنی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے آپریشنز کے لیے امریکی ملٹی نیشنل ٹکنالوجی کمپنی اوریکل کی قیادت والے ایک کنشورشیم کو منتخب کیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں بتایا ہے ہے کہ بائٹ ڈانس نے ہمیں ٹک ٹاک فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے قومی سلامتی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ہماری تجویز ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے کافی اچھی ہوتی۔

خبریں ہیں کہ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کے لیے لگائی گئی بولی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی بولی مسترد کر دی گئی ہے۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک کے امریکی آپریشنز کو اوریکل کی قیادت والے ایک کنشورشیم کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر سے امریکا میں اس ایپ پر پابندی عائد کر دیں گے۔ انہوں نے چینی حکومت پر اس ایپ کے ذریعہ امریکی ڈیٹا تک رسائی کے الزامات عائد کیے تھے اور بائٹ ڈانس کو حکم دیا تھا کہ وہ امریکا میں اپنے آپریشنز کسی امریکی کمپنی کو فروخت کردے۔