Official Web

نواز شریف نے دوسری بار بھی عدالت کے سامنے سرنڈر نہ کیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں عدالتی حکم کے باوجود دوسری بار بھی سرنڈر نہ کیا اور وطن واپس نہ آئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی خصوصی بنچ آج ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نیب کی اپیلوں جبکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی بھی آج سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 ستمبر کو سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا لیکن وہ وطن واپس نہ آئے جس پر ہائی کورٹ نے انہیں آج پیش ہونے کا ایک اور موقع دیا تھا۔