Official Web

فٹبال ایف اے ویمنز سپر لیگ، چیلسی نے برسٹل سٹی کو پچھاڑ دیا

لندن:  فٹبال ایف اے ویمنز سپر لیگ میں گول ہی گول کی گونج پڑ گئی۔ چیلسی نے برسٹل سٹی کو 0-9 سے پچھاڑ دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی برمنگھم سٹی کے خلاف پانچ، دو کی پہلی بڑی فتح سے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

تفصیل کے مطابق انگلش سرزمین پر ویمن فٹبالرز اِن ایکشن ہیں۔ ایف اے سپر لیگ میں چیلسی اور برسٹل سٹی کا میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔ چیلسی کی کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ پندرہویں منٹ میں برتری کی دھاک بٹھائی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر گولز کی تعداد 5 تک پہنچائی۔ دوسرے ہاف میں بھی یہی لگن دکھاتے ہوئے نو صفر سے ایونٹ کی پہلی بڑی کامیابی پائی۔

دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ویمنز نے برمنگھم سٹی کے خلاف آتے ہی کامیابی سمیٹی اور پانچویں منٹ پہلا گول کیا، اس کے بعد برمنگھم کی واکر نے حساب برابر کر دیا۔

ستائیسویں منٹ اون گول سے برمنگھم کا سکور ڈبل ہوا لیکن چھتیسویں منٹ مینیو کی ٹیم نے حساب برابر کر لیا۔ دوسرے ہاف میں مزید تین گول کرکے پانچ دو کی کامیابی اپنے نام کی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویمن سپر لیگ کی پہلی بڑی جیت حاصل کی۔