Official Web

یو ایس اوپن: نومی اوساکا نے تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا، وکٹوریہ ازارنکا کو شکست

نیویارک:  جاپانی ٹینس سٹار نومی اوساکا نے بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنکا کو یو ایس اوپن 2020ء میں شکست دے کر اپنا تیسرا گرینڈ سلام کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

جاپانی کھلاڑی نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل چھ ایک، تین چھ اور تین چھ سے اپنے نام کیا۔ وکٹوریہ ازارنکا نے پہلے سیٹ میں بہترین کھیل پیش کرکے نومی اوساکا کو کوئی موقع نہیں دیا لیکن جاپانی کھلاڑی واپس پلٹیں اور اپنی حریف کھلاڑی پر حاوی ہو گئیں۔

خیال رہے کہ کہ نومی اوساکا اس سے قبل 2018ء یو ایس اوپن اور 2019ء آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر رکھا ہے۔ انہوں نے جیت کے بعد ازرنکا کے نام پیغام میں لکھا کہ میں میرے لیے یہ واقعی ایک سخت مقابلہ تھا، میں اب کسی اور فائنل میں آپ سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتی۔ میں چھوٹی عمر سے آپ کو یہاں کھیلتا دیکھتی آئی ہوں، میں نے بہت کچھ سیکھا، یہ واقعی متاثر کن تھا۔