Official Web

قازقستان کے صدر کی وانگ ای سے ملاقات

مقامی وقت کے مطابق 12 ستمبر کو قازقستان کے صدرقاسمجومارٹ توکایوف نے نورسلطان میں چین کے ریاستی کونسلر اوروزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چیناور قازقستان کے تعلقات ایک طویل عرصے سے مستحکم ترقی کررہے ہیں اور دونوں ممالک اچھے ہمسایہ ممالک  ہیں۔ صدر شیجن پھنگ اور  صدر توکائیوف نے باہمی اعتماد اور گہری دوستی کیایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے ، اور مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہدونوں ممالک کے مابین مستقل میں جامع اسٹریٹجک شراکت داریکو مزید فروغ دیا جائے گا ، جس سے چین قازقستان تعلقات کیتاریخ کا ایک نیا باب کھلے گا۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ چین وباکے خلاف قازقستان کی کامیابیوں کو سراہتا ہے، اور وبا کےخلاف جنگ میں قازقستان کے ساتھ تشخیص اور علاج کے اپنےتجربات کا تبادلہ جاری رکھے گا،اور دونوں ممالک کے مابینویکسین اور ادویات کی تحقیق اور ترقی میں تعاون کو مستحکم کرنےکے لئے تیار ہے۔

توکایوف نے شی جن پھنگ کے  زبانی  پیغام پر  ان کا شکریہ ادا کیااور وانگ ای سے صدر شی جن پھنگ کو مخلصانہ  نیک تمناوں کاپیغام  پیش کرنے کو کہا۔ توکایوف نے اظہار خیال کیا کہ قازقستانانسداد وبا میں امدادی ساز و سامان اور مدد فراہم کرنے اور طبیماہرین کو بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہے ، اور ویکسین کی تحقیقاور ترقی میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی امید کرتا ہے۔