Official Web

عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو وباؤں سے نمٹنےکیلیے قابل تقلید مثال قرار دیدیا

جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ایسے سات  ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جنھیں  مستقبل کی عالمی وباؤں سے مقابلے کے لیے قابلِ تقلید مثال قرار دیا  گیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کو دی گئی ایک بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈاہنم نے 7 ایسے ممالک کو قابل تقلید مثال کے طور پر پیش جن سے پوری دنیا عالمی وباؤ سے مقابلہ سیکھ سکتی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، اٹلی، تھائی لینڈ، منگولیا، موریشیئس اور یوروگوائے شامل ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے پولیو وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے انفرااسٹرکچر کو کوروبا وبا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں ںے دنیا بھر کے ممالک کو اپنے نظامِ صحت پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے زور دیا ۔