Official Web

عمران خان کراچی سے 14 نشستیں حاصل کیں لیکن انہوں نے 14 گھنٹے گزارنا بھی پسند نہیں کیا احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں میں کراچی میں تباہی ہوئی عوام کی جان ومال کا نقصان ہوا اس کے باوجود وزیر اعظم پانچ گھنٹوں میں کراچی کو ہاتھ لگا کر واپس آگئے۔

احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا کی وباء کے دوران میں بھی حکومت نے صوبائی حکومت کے ساتھ محاز آرائی کی یہاں تک کہ وفاقی وزراء نے سندھ حکومت کے خلاف طبل جنگ بجائے رکھا جب کہ حالیہ بارشوں سے کراچی میں تباہی ہوئی، عوام کی جان ومال کا نقصان ہوا لیکن اس کے باوجود حکومت کراچی کی تباہی پر بھی سیاست کر رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی میں اتنی تباہی واقع ہو چکی ہے کہ توقع تھی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی جب کہ ہمارا خیال تھا کہ حکومت تمام وسائل کراچی کو دے گی۔ پی ٹی آئی نے کراچی سے 14 نشستیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود وزیراعظم صاحب نے کراچی میں 14 گھنٹے گزارنا بھی پسند نہیں کیا،عمران خان پانچ گھنٹوں میں کراچی کو ہاتھ لگا کر واپس آگئے۔