Official Web

کھمبی کی کاشت سے غربت سے نجات اور ترقی و خوشحالی کا سفر

رواں سال 29 فروری کو ،چین کے شمالی صوبہ حہ بے کی فو پھنگ کاؤنٹی کو غربت زدہ علاقوں کی فہرست سے خارج کرتے ہوئے باضابطہ طور پر غربت کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔ فو پھنگ کاؤنٹی میں انسداد غربت میں کامیابی کی ایک بڑی وجہ خوردنی کھمبی کی کاشت ہے۔ 2016 سے 2019 تک ، کاؤنٹی میں خوردنی کھمبی  کی صنعت کی مجموعی مالیت تقریبا 1 ارب یوآن تھی جبکہ کھمبی کاشت کرنے والے کسانوں کی اوسط آمدنی میں بھی تیزی سے اضافہ ہواہے۔

فوپھنگ کاؤنٹی میں یہ صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ تاحال یہاں کھمبی کی کاشت کے لیے نوے  بڑے فارمز   اور 4،000 سے زیادہ گرین ہاوسز  قائم کئے گئے ہیں ۔دو ہزار انیس  میں ، 7000 سے زائد غریب  خاندان کھمبی کی کاشت میں شامل ہوئے اور وسیع پیمانے پر مستفید ہوئے ہیں۔  ایک اندازے کے مطابق رواں سال کے آخر تک ، فوپھنگ کاؤنٹی میں اس صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت 2.5 ارب یوآن  تک پہنچ جائے گی ، اور  تمام غریب آبادی کھمبی کی کاشت میں شامل ہوگی ۔