Official Web

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

لندن: انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 157 رنز کا ہدف دیا۔ انگلش ٹیم نے اٹھارویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر نے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ڈیوڈ ملان نے 42 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 40 اور اسٹوئنس نے 35 رنز بنائے۔ اس میچ میں جیت کے ساتھ انگلینڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔ دونوں ٹیموں میں تیسرا ٹی ٹونٹی 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو محض 2 رنز سے شکست دی تھی۔