Official Web

پہلا ٹی ٹونٹی: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 2 رنز سے مات دے دی

ساؤتھمپٹن:  انگلینڈ نے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ ڈیوڈ میلان نے 66 رنز کی شانداراننگز کھیلی۔ ایشٹن ایگر، کین رچرڈسن اور میکس ول نے دو، دو وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم 6 وکٹوں پر 160رنز بناسکی۔ ڈیوڈ وارنر 58 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔