Official Web

کراچی کیلئے آج بڑا دن، ایک نئے دور کا آغاز ہوگا: شہباز گل

اسلام آباد:  شہباز گل نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے آج بڑا دن، ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم شہر قائد کی خوبصورتی، روشنیاں اور وقار لوٹانے کا اعلان کریں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان کراچی کو مافیا سے نجات دلانے جا رہے ہیں، جس مافیا نے کراچی کی قسمت میں گندا پانی، کچرا، قبضہ مافیا اور بد ترین ٹرانسپورٹ کا نظام لکھ رکھا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، سندھ حکومت نے 12 سالہ اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، وزیراعظم کراچی کی رونقیں، حقیقی شناخت بحال کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔