Official Web

دوسرا ٹی ٹونٹی ، قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور پریکٹس

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کو سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے

آکلینڈ:  نیوزی لینڈ کیخلاف کل شیڈول دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے گرین شرٹس نے آکلینڈ کے میدان میں بھرپور ٹریننگ کی ہے، سرفراز الیون کیلئے یہ میچ فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، ہار کی صورت میں سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

کیویز کے دیس میں شاہینوں کا کڑا امتحان آگیا ہے۔ آکلینڈ کے میدان میں گرین شرٹس نے میچ کیلئے بھرپور ٹریننگ کی۔ سرفرازالیون جمعرات کو دِن گیارہ بجے بلیک کیپس کے خلاف بقا کی جنگ لڑے گی۔ نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے یعنی دوسرا میچ فائنل کی حیثیت کر گیا ہے۔

ہار کی صورت میں ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا، آکلینڈ ٹی ٹونٹی کے لیے تجربہ کار محمد حفیظ کی پلئینگ الیون میں شمولیت متوقع ہے