Official Web

عقل داڑھ کو ’عقل داڑھ‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

بچپن میں آپ نے اپنے بڑوں کے منہ سے یہ ضرور سنا ہوگا کہ ’عقل داڑھ‘ بڑے ہو کر نکلتی ہے اور جب یہ نکلتی ہے تو بے حد تکلیف بھی ہوتی ہے۔

اس وقت بھی ہمارے دماغ میں ایک ہی سوال جنم لیتا تھا کہ کیا واقعی عقل داڑھ نکلنے کے بعد عقل آجاتی ہے؟ اور کیا واقعی عقل داڑھ کا عقل سے کوئی تعلق بھی ہوتا ہے یا نہیں؟

تھرڈ مولرز کو 17 صدی سے عام طور پر ’عقل داڑھ‘ کے نام سے ہی جانا جاتا ہے اور اب 21 ویں صدی میں بھی لوگ اسے عقل داڑھ ہی کہتے ہیں

عقل داڑھ عام طور پر ہمارے تمام دانتوں کے مقابلے میں سب سے دیر سے نکلتی ہے، جو عموماً 17 سے 25 سال کی عمر کے دوران نکلتی ہے۔

اس داڑھ کو ’عقل داڑھ‘ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اس وقت نکلتی ہے جب انسان بالغ ہوجاتا ہے اور عمر کے اس حصے میں وہ پہلے سے زیادہ عقل و شعور رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ تھرڈ مولر کو عام طور پر لوگ عقل داڑھ کہتے ہیں۔