Official Web

مانچسٹر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا

اولڈ ٹریفورڈ  مانچسٹر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا۔ ٹرافی کی رونمائی ہو گئی۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہو گا۔

ٹیسٹ کے بعد شاہینوں کو انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کے کڑے معرکہ کا سامنا ہے۔ دونوں ٹیمیں آج اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زور دکھانے کو تیار ہیں۔ ٹیسٹ کے بعد شاہینوں کو چھوٹے فارمیٹ کا بڑا چیلنج درپیش ہو گا۔ ٹیسٹ ہارنے والے شاہین سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پرجوش ہیں۔

قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بائولنگ اور  فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان  کی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں نارمل کرکٹ کھیلوں گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیرز کے آغاز سے پہلے انگلش اوپنر جیسن روئے انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔