Official Web

یو ایس اوپن گرینڈ سلم، جیلینا اوسٹا پینکو بھی ایونٹ سے دستبردار

نیو یارک: یوایس اوپن گرینڈ سلم سے سابق فرنچ اوپن چیمپئین جیلینا اوسٹا پینکو نے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا۔

یو ایس اوپن گرینڈ سلم سے ٹاپ ویمنز کھلاڑیوں کے دستبردار ہونے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی نمبر چار بلینڈا بینسک کے بعد اب جیلینا اوسٹا پینکو نے بھی یو ایس اوپن گرینڈ سلم سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوسٹا نے نیویارک میں کورونا وائرس کی وجہ سے دستبرداری کا اعلان کیا، ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کی ٹاپ 8 کھلاڑیوں میں سے چھ ایونٹ سے دستبردار ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ 31 اگست سے نیویارک میں شروع ہونے والے یو ایس اوپن سے دفاعی چیمپئین رافیل نڈال اور بیانکا اینڈریسکو بھی یو ایس اوپن سے دستبردار ہوچکے ہیں۔