Official Web

متحدہ عرب امارات سے معاہدے کے باوجود اسرائیل باز نہ آیا، غزہ پر فضائی حملے

غزہ:  متحدہ عرب امارات سے معاہدے کے باوجود اسرائیل باز نہ آیا، غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیئے۔

اسرائیل کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے بدھ کو غزہ پر فضائی حملے کیے ہیں، فضائی بمباری سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی کارروائی کے بعد حماس کی جانب سے بھی راکٹ داغے گئے، حملے کے بعد فلسطینی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے اور مظاہرے بھی ہوئے ہیں جن میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی اور عالمی برادری سے اسرائیلی مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے معاہدے کے بعد امریکہ سعودی عرب پر دباو ڈال رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات جیسا معاہدہ کرے تاہم سعودی عرب نے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات صرف اسی صورت ممکن ہیں جب تک یہودی ریاست فلسطینیوں کیساتھ عالمی طور پر تسلیم شدہ امن معاہدہ نہیں کر لیتی۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پالیسیوں کو ناجائز اور دو ریاستی حل کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔