Official Web

زمبابوے کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان

لاہور: زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان زمبابوین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اپنی حکومت سے دورہ پاکستان کی اجازت مانگ لی ہے، دورے کے لیے حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے کے ساتھ کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہونے کے لیے پرامید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے اور پی ایس ایل فائیو کے ملتوی شدہ میچز کے لیے بائیو سیکیور ماحول کے انتظامات کرنے میں مصروف ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان نومبر میں تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈو خالی ہونے کی وجہ سے سیریز اکتوبر میں بھی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد نومبر میں پی ایس ایل کے مقابلے کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔