Official Web

سینیٹ اجلاس، انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 منظور

اسلام آباد:  ایوان بالا نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کر لیا جب کہ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے دیگر ارکان نے آصف زرداری کی نیب پیشی اور سیاسی رہنماوں کو ہراساں کرنے کے خلاف علامتی واک آؤٹ کیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔ شیری رحمان نے آصف زرداری کی پیشی کیُ موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور وکلا سے بدسلوکی اور کارکنان پر مبینہ تشدد کا معاملہ اٹھایا۔

انھوں نے کہا آصف زرداری کو کورونا کے باوجود بلایا گیا اوراسلام آباد کو مفلوج کردیا گیا۔ کارکنوں کے کپڑے پھاڑے گئے۔ یہ کونسا احتساب ہے؟ وزراء کو نیب کچھ نہیں کہتی وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ چئیرمین سینیٹ نیب چئیرمین کو مدعو کر کے پوچھیں یہ کیا ہورہا ہے؟ پیپلزپارٹی نے احتجاجا علامتی واک آؤٹ کیا تو اپوزیشن میں ایک بار پھر تقسیم سامنے آئی ۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے ارکان اپوزیشن کے واک آؤٹ میں شامل نہ ہوئے۔