Official Web

انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کی زیر ملکیت ایپ انسٹاگرام میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اب فیس بک میسنجر کو  انسٹاگرام کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق انسٹاگرام پر یہ نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے کی گئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ دی ورج

اس نئی اپ ڈیٹ کے تحت انسٹاگرام ایپ کے سیدھے ہاتھ کی طرف ‘ڈائریکٹ میسج’ کے آئیکن کو فیس بک میسنجر کے آئیکن سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

فیس بک میسنجر کو انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسج کے ساتھ ضم کرنے کا یہ فیچر ابھی تمام ترصارفین کے لیے پیش نہیں کیا گیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ جلد دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔