Official Web

سعودی ولی عہد کی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کو 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

سعودی ولی عہد نے صدر مملکت کے نام پیغام میں پاکستانی قوم کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی آج 73 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کو یوم تشکر کے طور پر منایا جا رہا ہے۔