Official Web

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کر لیے

دبئی:  اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کر لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں، یو اے ای نے اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کر لیے ہیں۔ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے ہوا، معاہدے کے مطابق  اس کے نتیجے میں اسرائیل مقبوضہ غرب اردن کے مزید علاقے اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کو معطل کر دے گا۔

امن معاہدے کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جلد ہوں گے، معاہدے سے مشرق وسطی میں امن کو فروغ ملے گا۔

وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق یہ ڈیل امریکی تعاون کے بعد ہوئی، اس معاہدے کی توثیق امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نین یاہو اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران ہوئی۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا۔ یہ معاہدہ اہم ترین پیشرفت ہے۔