Official Web

قومی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، دسمبر میں 2 ٹیسٹ 3 ٹی ٹونٹی میچ شیڈول

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق قومی ٹیم دسمبر میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ نے ہوم انٹر نیشنل کر کٹ سیریز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ سیریز ہوں گی۔ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی سیریز ہوں گی۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ دورہ کرنے والی ٹیموں کی آئسولیشن کے انتطامات کئے جا رہے ہیں، اس وقت تک تمام سیریز یقینی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اس سیزن میں 37 روز کی انٹر نیشنل کرکٹ ہو گی، تمام تفصیلات طے ہونے پر سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔