Official Web

لبنان میں مظاہرے جاری، مختلف ممالک کی 25 کروڑ 20 لاکھ یورو ہنگامی امداد کا اعلان

بیروت: لبنان میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے، دھماکوں سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے مختلف ممالک نے 25 کروڑ 20 لاکھ یورو کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا۔

بیروت میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کا گھیراؤ کر کے پتھراؤ کیا، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

آئن لائن کانفرنس میں مختلف ملکوں نے لبنان کو ہنگامی امداد کے طور پر 25 کروڑ 20 لاکھ یورو کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ دھماکوں کی جگہ پر 43 میٹر گہرا گڑھا بن چکا ہے، اب تک دو وزیروں سمیت 9 ارکانِ پارلیمنٹ مستعفی ہو چکے ہیں۔

سیکورٹی حکام کے مطابق بیروت میں دھماکے سے 141 فٹ گہرا گڑھا پڑا۔ حادثے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کی نئی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ 4 اگست کو بیروت بندرگاہ میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرہ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 158 افراد ہلاک، چھ ہزار سے زائد زخمی جبکہ ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ ماہرین کے مطابق حادثے سے لبنان کی 25 فیصد جی ڈی پی ختم ہو چکی ہے