Official Web

ملک بھر میں "ون ڈے پلانٹیشن ڈرائیو” کا آج آغاز، 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

لاہور: ملک بھر میں آج "ون ڈے پلانٹیشن ڈرائیو” کا آغاز ہو گا، ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

پاکستان کو سر سبز و شاداب اور آلودگی سے پاک بنانے کے مشن کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم نے قوم کو شجرکاری مہم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے جس سے نمٹنے کیلئے شجرکاری انتہائی اہم اور ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خود شجرکاری مہم میں حصہ لوں گا، آئندہ نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے شجرکاری ضروری ہے، وزراء و ارکان پارلیمنٹ بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ عمران خان نے ٹائیگر فورس اور طلبا سمیت پوری قوم سے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ 2023 تک 10 ارب درخت لگانا ہمارا ہدف ہے۔