Official Web

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دیدی

دنیا بھر کے ممالک کی معیشت پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دیدی۔

وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے کم کرنے کا جائزہ لیا تھا، جائزے کے بعد موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ موڈیز نے غیر یقینی اور مشکل حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔