Official Web

زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپورطریقے سے جینا چاہیئے، مایا علی

کراچی: پاکستان کی خوبرواداکارہ مایا علی کا کہناہے کہ زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیئے۔

ماڈلنگ اورفلموں میں اداکاری سے محظوظ کرنے والی اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جنہیں انہوں نے بھرپورطریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزارہوں جو میرے ساتھ اس دوران کھڑے تھے اوروہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔

اداکارہ نے کہا کہ خاص طورپرمیرے گھروالے اورمداح جومیرے چہرے پردوبارہ مسکراہٹ لے کرآئے۔ زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپورطریقے سے جینا چاہیئے۔