Official Web

آرسنل ریکارڈ 14ویں بار ایف اے کپ ٹائٹل کا مالک

لندن: آرسنل نے فائنل میچ میں چیلسی کو 2-1 سے ہرا کر ریکارڈ 14ویں بار ایف اے کپ جیت لیا ہے۔

فائنل میچ میں فاتح ٹیم کے پیری ایمرک اوبامیانگ نے 2 بار گیند کو جال میں پھینکا جبکہ چیلسی کے کرسچین پولیسک نے ایک گول کیا۔

ایف کپ کا آغاز 1871-72ء میں ہوا اور اب تک 139 ایونٹس میں آرسنل نے 14 بار ٹرافی جیتی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ 12، چیلسی اور ٹوٹنہم 8،8،لیورپول اور آسٹن ولا 7،7، نیو کیسل یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی، بلیک برن روورز 6،6 بار فاتح رہے۔

ایف اے کپ میں سب سے زیادہ بار فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی آرسنل کے پاس ہے جس نے 21 میں سے 7 بار ٹرافی جیتنے کا موقع گنوایا۔