Official Web

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، آسٹریلیا کی بدستور پہلی پوزیشن، پاکستان ساتویں نمبر پر

دبئی: بابائے کرکٹ انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت کے بعد جاری ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر ہے، پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے۔

آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی سے جاری ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ مضبوط ہے، نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ایک سے سیریز جیتنے والی ٹیم انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے، انفرادی رینکنگ میں بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کا بیٹنگ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ مضبوط ہے۔ بابر اعظم بھی چھٹے نمبر پر برقرار ہیں، ٹیسٹ وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے سٹورٹ براڈ ترقی کرکے تیسرے نمبر کے بولر بن گئے۔