Official Web

کورونا وائرس: مزید 68 افراد جان سے گئے، 2 لاکھ 25 ہزار 283 شہری متاثر

لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس مزید 68 زندگیاں نگل گیا، جاں بحق افراد کی 4 ہزار 619 ہوگئی، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہوگئی۔

سندھ میں 90 ہزار 721، پنجاب میں 80 ہزار 297 افراد، خیبرپختونخوا میں 27 ہزار 506، بلوچستان میں 10 ہزار 717 مریض ہیں۔ اسلام آباد میں 13 ہزار 292، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 214، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 536 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 50 افراد کے ٹیسٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار 94 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔