Official Web

مغربی کنارے اور غرب اردن کو ہڑپ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کیخلاف فلسطینیوں کا مظاہرہ

غزہ: مغربی کنارے اور جارڈن ویلی کو ہڑپ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا، اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ الحاق کے منصوبے پر عمل کرنا آسان نہیں۔

حماس کے زیرِ اہتمام غزہ میں ہونےو الےاحتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، فلسطینی مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی منصوبے کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکا نے اسے امریکا اور اسرائیل کی سازش قرار دیا، احتجاج میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی منصوبے کی عالمی برادری نے بھی شدید مخالفت کی ہے۔ جرمنی نے فلسطینی علاقے غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا منصوبہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جرمن پارلیمنٹ میں اس حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔