Official Web

قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ 3 جولائی کو مانچسٹر روانہ ہو گا

لاہور:  قومی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ دوسری بار منفی آنے کے بعد پاکستانی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ چھ کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ تین جولائی کو مانچسٹر روانہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز پر سفر کرنے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

مانچسٹر پہنچنے کے بعد چھ کھلاڑی بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں ای سی بی ٹیسٹنگ پروگرام کے زیراہتمام کوویڈ19 ٹیسٹنگ میں منفی رزلٹ دینے پر انہیں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کرلیا جائے گا۔