Official Web

اسپینش فٹبال لیگ، بارسلونا اور اٹلیٹکو کا میچ دو دو کی برابری پر ختم

میڈرڈ:  اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا اور اٹلیٹکو کا میچ دو دو کی برابری پر ختم ہو گیا، ٹیم بارسا دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نہ آ سکی، سپر اسٹار لیونل میسی نے کیرئر کا سات سواں گول کر کے بے نتیجہ مقابلے کو بھی یادگار بنا لیا۔

لاک ڈاؤن ایس او پیز میں فٹبال کر تگڑا مقابلہ، اسپینش لیگ کی ٹیموں بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کا آمنا سامنا ہوا۔ گیارہویں منٹ ڈیگو کوسٹا کے اون گول سے بارسلونا کو برتری ملی، میچ میں زبردست سنسنی آئی۔

انیسویں منٹ کے پنلٹی پر حریف ٹیم نے گول کر کے حساب برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں مقابلہ سخت، تابڑ توڑ حملے تیز ہو گئے۔ لیونل میسی کے پچاسویں منٹ کی پنلٹی پر گول سے اسکور دو ایک ہو گیا، مایہ ناز فارورڈ نے کیرئر کا 700 واں گول کر کے میچ کو یادگار بنا لیا۔

باسٹھویں منٹ پر حریف ٹیم کو دوسری پنلٹی ملی، ساؤل کی کامیابی سے میچ دو دو سے لیول ہوا اور اسی اسکور پر مقابلہ ختم ہو گیا، اسٹارز سے جڑی بارسلونا فتح حاصل نہ کر سکی۔ ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر براجمان روایتی حریف ریال میڈرڈ سے ٹاپ پوزیشن نہ چھین سکی۔