Official Web

بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی:  یہ اہم فیصلہ انڈین وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔ چین کی جن ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مشہور زمانہ ٹک ٹاک سمیت 59 دیگر شامل ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ چینی ایپس ملکی سالمیت، خود مختاری اور دفاع کیلئے خطرناک ہیں۔ اس پابندی کو گلوان واقعے کے بعد بھارت کا چین کیخلاف اٹھایا جانے والا سب سے بڑا قدام قرار دیا جا رہا ہے۔

انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیٹ سینٹر نے ٹاک ٹاک سمیت ان تمام 59 چینی ایپس کو بند کرنے کی سفارشات وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھیجی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ اگر ان ایپس کو بھارت میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تو اس سے شہریوں کے ڈیٹا خطرے میں پڑ سکتا ہے۔