Official Web

پاکستان تحریک انصاف کی پالیساں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، سندھ حکومت

کراچی: سندھ حکومت کے وزرا نے وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پالیساں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے صوبائی بجٹ کو آئیڈیل نہیں کہہ سکتے۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ حکومت سے پیپلز سپورٹ پروگرام شروع کیا۔ ورلڈ بینک نے مفت میں پروجیکٹ نہیں دیے۔ حکومت نے یہ قرضہ ادا کرنا ہے۔ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی کو مسائل سے نکالنے میں وفاق بھی اپنا کردار ادا کرے۔ سٹیل ملز کے معاملات اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ میں ایم کیو ایم وفاق کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ ایم کیو ایم کی حقیقت شہریوں کے سامنے آ جائے تو ان کی چودھراہٹ ختم ہو جائے۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ فرنس آئل کی امپورٹ بند ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، اب آئل مل گیا ہے تو لوڈ شیڈنگ میں کمی آ گئی ہے۔