Official Web

عثمان بزدار کی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے الگ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی منظوری

اہور:  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے اہم سمری کی منظوری دے دی۔ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور اے آئی جی پولیس کی پوسٹوں کی منظوری دی گئی۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے الگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی پوسٹ کی منظوری دیدی، ایڈیشنل آئی جی پولیس (AIG) کی پوسٹ بھی قائم کر دی گئی، جلد ان پوسٹس پر آفیسرز کی تعیناتی کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ‏یکم جولائی سے یہ افسران اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیں گے، تحریک انصاف کے وعدے اور منشور کے مطابق یہ اقدام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب روجھان مزاری میری بنگلہ پہنچے جہاں انہوں نے میری بنگلہ میں دیوان خاص کا دورہ کیا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا ترقی کا عمل کورونا کی وجہ سے متاثر ضرور ہوا لیکن ترقی کا عمل رکنے نہیں دیں گے، روجھان سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی ترقی پر بھرپور نظر ہے، روجھان جیسے پسماندہ شہر ترقی کریں گے تو پنجاب آگے بڑھے گا۔