Official Web

بھارت اور آسٹریلیا میں ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ

بھارت اور آسٹریلیا نے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کاکہنا ہےکہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن نے جمعرات کے روز ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور اسکاٹ موریسن کے درمیان باہمی لاجسٹک سپورٹ کا یہ معاہدہ ورچوئل سمٹ میں طے پایا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور مشقوں کے لیے مزید راہ ہموار کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورچوئل سمٹ میں نریندری مودی کا کہنا تھا کہ یہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پارٹنر شپ اور بزنس کا نیا ماڈل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور امریکا کے درمیان بھی اسی نوعیت کا ایک معاہدہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کا ایک حصہ ہے تاکہ خطے میں چین کی اقتصادی ترقی اور فوجی توازن کو برقرار رکھا جاسکے۔