Official Web

قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج، لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ، ‏عسکری حکام شریک ہونگے، این ڈی ایم اے کے ماہرین بریفنگ ‏دیں گے۔ قومی رابطہ کمیٹی ‏کورونا وائرس کیخلاف اقدامات پر غور کرے گی، اجلاس میں ٹرین سروس کو مزید بڑھانے پر بھی مشاورت ہوگی،اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے ‏فیصلوں کی توثیق ‏ہوگی۔