Official Web

حیران کن ٹیکنالوجی، اب صرف ایک سیکنڈ میں ہزار فلمیں ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن

ینبرا:  یہ تیز ترین انٹرنیٹ موجودہ براڈ بینڈ سے دس لاکھ گنا تیز ہے، اس سے ایک سیکنڈ میں ایک ہزار فلمیں ڈاؤن لوڈ ہو سکیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے دی انڈپینڈنٹ اردو میں چھپنے والی سائنسی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک ایسا تیز ترین انٹرنیٹ متعارف کرا دیا ہے جس کی رفتار 44.2 ٹیرا بائٹس فی سکینڈ ہے۔

آسٹریلوی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والی ماہرین کی مشرکہ ٹیم نے یہ کامیاب تجربہ کر دکھایا۔ خیال رہے کہ اس وقت دنیا میں انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ رفتار سنگاپور میں ہے جہاں پر اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 197.3 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔

اس حیران کن ٹیکنالوجی کے بارے میں بتاتے ہوئے اس تجربے سے جڑے ماہر ڈاکٹر بل کورکورن کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائسز ری سرچ لیبارٹریز میں دو سے تین سال میں دستیاب ہونگی جبکہ ان کا ابتدائی کمرشل استعمال پانچ سال میں ممکن ہو سکے گا۔