Official Web

شوال کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں عیدالفطر آج منائی جائے گی

کراچی: شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ملک میں عید الفطر کل اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کمیٹٰی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس  میں ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران اور بحریہ کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور تکنیکی معاونت کےلیے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔

مفتی منیب الرحمن نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں چاند دیکھنے کا امکان تھا وہاں سے شہادتیں موصول ہوئیں اور ان کا جائزہ لینے میں وقت لگا۔ انہوں نے کراچی میں طیارے کے حادثے میں جانی نقصان پر اظہار کیا اور کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے دعا بھی کروائی۔

کراچی کے علاوہ  لاہور ، اسلام آباد ، کوئٹہ  اور پشاور میں بھی زونل کمیٹیوں کے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوئے۔

’’عید کی زبانی مبارک دیں‘‘

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مصافحے اور گلے ملنے سے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ احتیاط پر عمل کیا جائے اور زبانی عید کی مبارک باد دی جائے۔