کابل: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ تباہ ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں، غم کے اس موقع پر افغان قوم پاکستان کے ساتھ ہے۔
My heart goes out to the families of victims who lost their lives in the PIA plane crash in Karachi. I offer my sincere commiserations to the people and the government of Pakistan. Afghans stand with you in this moment of grief.
اسلام آباد میں امریکی چارج ڈی افیئرز کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Deeply saddened by the loss of life due to a plane crash in Pakistan. Our condolences to the families of the deceased, and wishing speedy recovery to those injured.
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طیارہ حادثے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا، لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
The news from Pakistan this morning is devastating. To the families and friends of those who lost their lives in the crash of PK 8303, and to everyone affected by this terrible tragedy, our hearts go out to you. Canadians are keeping you in our thoughts today.
ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ آج صبح پاکستان سے ملنے والی خبر چونکا دینے والی ہے، پی کے 8303 میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے ہمدردی ہے، اس خوفناک حادثے کے تمام متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں، کینیڈین عوام آج آپ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔
دوسری طرف اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھی طیارے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کا سن کر دلی صدمہ پہنچا۔
#OIC Secretary General Dr Yousef Al-Othaimeen, expressed his heartfelt sorrow and grief over the crash of a #Pakistani International Airlines (PIA) plane in a residential area near Karachi airport on 22 May 2020. #pakistanplanecrash #pakistan #planecrash
OIC✔@OIC_OCI
#OIC Secretary General Dr Yousef Al-Othaimeen, expressed his heartfelt sorrow and grief over the crash of a #Pakistani International Airlines (PIA) plane in a residential area near Karachi airport on 22 May 2020. #pakistanplanecrash #pakistan #planecrash
The Secretary General offered his sincere condolences and profound sympathy to the government and people of the Islamic Republic of #Pakistan, and through them to the bereaved families of the victims. #planecrash #pakistanplanecrash #OIC
OIC✔@OIC_OCI
The Secretary General offered his sincere condolences and profound sympathy to the government and people of the Islamic Republic of #Pakistan, and through them to the bereaved families of the victims. #planecrash #pakistanplanecrash #OIC
Al-Othaimeen prayed to Allah to bless the victims with His infinite mercy and have them in His vast paradise, and to grant their families and loved ones fortitude and solace.
“To Allah we belong and to Him we shall return.” #planecrash #Pakistan #pakistanplanecrash #OIC
سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے دکھ میں شریک ہیں، مرحومین کے لیے رحمت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا مانگتے ہیں۔
مزید برآں کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وزارائے خارجہ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی
وزیر خارجہ کادکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی پر چاروں وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا
چاروں وزرائے خارجہ نے المناک طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور وزرائے خارجہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جبکہ وزیر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔