Official Web

شوگرمافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کے لئے ہے جب کہ شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔ انہوں نے سیاست کو کاروبار کے لئے استعمال کیا۔ دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا جس کیلئے انہوں نے اداروں کا بے دردی سےاستعمال کیا۔