Official Web

“تم مسیحا ہو اس قوم کے” جواد احمد کا کورونا کیخلاف برسرپیکار طبی عملے کو خراجِ تحسین

پاکستانی گلوکار جواد احمد نےکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چین سے دنیا کے متعدد ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور  پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے اپنا آپ بُھلا بیٹھے ہیں۔

جہاں ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے وہیں یہ ڈاکٹرز اور  پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جان کا سوچے بغیر ان مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کرنے میں مصروف ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

اسی ضمن میں پاکستانی گلوکار جواد احمد نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لاٗئن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور  پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے “تم مسیحا ہو اس قوم کے، ہمیں تم سے پیار ہے” گیت گایا ہے۔

Jawad Ahmad

@jawadahmadone

“تم مسیحاہواس قوم کے
ہمیں تم سے پیار ہے”۔

اس مشکل گھڑی میں پاکستان کےڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسزاور شعبہ صحت میں کام کرنےوالےتمام لوگوں کےحوصلےاورجرات کومیرااوراس قوم کاسلام۔

آئیےاس جمعہ کےدن ہم سب کروناسےلڑنےوالےان بہادرسپاہیوں سےاظہاریکجہتی کےلیےاپنےگھروں کےاوپرسفیدجھنڈالہرائیں۔

Embedded video

710 people are talking about this

اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ ‘اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام’۔

گلوکار نے اپنا گیت کورونا سے لڑنے والے ان بہادر سپاہیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے گایا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 990 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 907 جب کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔