Official Web

نائیجیریا: دہشتگردوں کے حملے، 70 فوجی ہلاک، متعدد کو ساتھ لے گئے

ابوجا:  نائیجیریا میں دہشتگردوں نے فوجی قافلے پر حملے کر کے 70 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فوجیوں کا یہ قافلہ برونو سے گورگی سے جا رہا تھا، دہشتگردوں نے حملہ کر کے 70 فوجی ہلاک کر دیئے، فوجی قافلے پر راکٹ لانچر اور بھاری اسلحہ کے ذریعہ حملہ کیا گیا۔

ایک فوجی افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ بہت بڑا نقصان ہے، 70 اہلکار فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کرتا ہوں، دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا، دہشتگردوں نے ٹرکوں پر حملہ کیا۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں مقامی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں، آپریشن تاحال جاری ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دوسرے فوجی افسر کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ کچھ فوجیوں کو دہشتگردوں نے اغواء کر لیا ہے۔