Official Web

سام سنگ کا اسمارٹ فونز کیلئےکمپیوٹر سے بھی زیادہ ریم تیار کرنے کا اعلان

دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے نئے اسمارٹ فونز میں کمپیوٹر سے بھی زیادہ ڈیٹا محفوظ رکھنے کی صلاحیت والی طاقتور ریم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سام سنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے اسمارٹ فون کے لیے 16gb LPDDR5 DRAM چپ کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کر دی ہے جس کی مدد سے اسمارٹ فون کی ڈیٹا محفوظ رکھنے کی صلاحیت کمپیوٹر سے بھی زیادہ طاقتور ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ متعدد کمپیوٹرز کی ریم 8 جی بی سے شروع ہوتی ہے مگر اسمارٹ فون میں 16 جی بی چپ کا مطلب ہو گا کہ کمپیوٹر سے بھی دوگنا زیادہ طاقتور  ریم۔

مذکورہ میموری چپ میں ناصرف ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت پہلے سے 3 گنا زیادہ ہوگی بلکہ اس کے ذریعے 20 فیصد چارجنگ کو بھی محفوظ رکھنے کی آسانی ہو گی یعنی کہ یہ چپ 16gb میموری کارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔

کمپنی کے مطابق سام سنگ کے گلیکسی ایس 20 الٹرا میں 16gb میموری کارڈ کی سہولت موجود ہے مگر 16gb  ریم چپ فون میں نصب ہونے کے بعد اسٹوریج میموری کو مزید طاقتور بنا دے گی۔

کمپنی کے مطابق چپ کوزیادہ تعداد میں بنانے سے زیادہ ریم والا فیچر مستقبل میں اسمارٹ فونز میں شامل ہوجائے گا۔